27 اکتوبر 2011 - 20:30

کوئٹہ ..... ہزارہ ٹائون کوئٹہ کے قبرستان بہشت زہرا میں ، شہدائے ملت جعفریہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شب شہداء منائی گئی ، پروگرام کا آغازممتاز عالم دین علامہ ادریس الحسن نے دعائےکمیل سے کیا .

ابنا: کوئٹہ ..... ہزارہ ٹائون کوئٹہ کے قبرستان بہشت زہرا میں ، شہدائے ملت جعفریہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شب شہداء منائی گئی ، پروگرام کا آغازممتاز عالم دین علامہ ادریس الحسن نے دعائےکمیل  سے کیا ،اس موقع پر ماتمداری بھی گئی ۔ شب شہداء میں ایم ڈبلیو ایم کی شوریٰ عالی کے رکن علامہ سید ہاشم موسوی و دیگر قائدین سمیت کوئٹہ اور گردو نواح کے ہزاروں افراد موجود تھے ، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین  کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ

راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ملت جعفریہ کی تاریخ قربانیوں اورشہادتوں سے عبارت ہے ، تاریخ شاہد ہے کہ مکتب اہلبیت کے پیروکاروں نے ہر دور میں مذہب حقہ اور مسلم سوسائٹی کی حفاظت کے لیے اپنے خون کا نذرانہ دے کر قربانیوں کی لازوال تاریخ رقم کی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خون کی تاثیر سے ہی آ ج محراب و منبر آباد ہیں ۔ انہوں نے شہدائے کوئٹہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ راہ حق کے ان شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ، ہم شہداء کے وارث ہیں ۔ انہوں نے شہداء کے لیے بلندی درجات اور ان کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ، ا س موقع پر کوئٹہ کی فضائیں لبیک یا حسین کی صدائوں سے کونج اٹھیں اور پنڈال میں کئی روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے.

...........

/169